ہیمبرگ (دنیا نیوز ) جرمن اوپن کا ایونٹ فیصلہ کن مرحلے تک پہنچ گیا، ٹینس سٹار میئر اور باسلاشیولی نے ٹائٹل مقابلے تک رسائی پا لی۔ ہیمبرگ میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنلز مکمل ہوگئے ہیں، پہلے سیمی فائنل میں ارجنٹائن کے لیونارڈو میئر نے سلواکین مدمقابل کو ہرا کر فائنل تک رسائی پائی۔
ارجنٹائنی سٹار کو ٹائی بریک میں گئے تیسرے سیٹ میں کامیابی ملی۔ ادھر بارش سے متاثرہ سیمی فائنل میں جورجیا کے نکولوز باسلاشیولی نے چلی کے جیری کو دو ایک سے آؤٹ کلاس کیا۔
سات پانچ سے سیٹ جیتنے والے جورجین سٹار کو چھ صفر سے شکست ہوئی، تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں انہوں نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے چھ ایک سے کامیابی اپنے نام کی۔ جرمن اوپن کا فائنل آج کھیلا جائے گا۔