بون: (دنیا نیوز) جرمن ٹینس اوپن میں بڑا اپ سیٹ دیکھنے میں آیا جب ٹاپ سیڈ ڈومنک تھیم کو غیر معروف حریف جیری سے سٹریٹ سیٹس کی شکست ہو گئی، دوسری جانب ارجنٹائن کے میئر نے اپنے ہی ہم وطن کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔
ہمبرگ میں جاری ٹینس ایونٹ میں زبردست مقابلے، ٹاپ سیڈ ڈومنک تھیم کو نکولس جیریکے ہاتھوں سٹریٹ سیٹس کی شکست کا سامنا کر پڑا۔ ٹائی بریک سیٹسس کا اسکور 6-7 اور 6-7 رہا۔
کوارٹر فائنل میں ارجنٹائن لیونارڈو میئر نے اپنی ہی ہم وطن ڈیگو چوارٹزمین کو ناک آؤٹ کر دیا۔ میئر نے مقابلے کا آغاز جارحانہ انداز میں کرتے ہوئے 3-6 سے پہلا سیٹ جیتا۔ دوسرے سیٹ میں شکست کے بعد شاندار کم بیک کیا اور پھر چھ تین کی فتح نے انہیں سیمی فائنل کا ٹکٹ دلا دیا۔