لاہور (دنیا نیوز ) اسے کہتے ہیں چھوٹا نام بڑا کام، جرمن اوپن میں سترہ سالہ ٹینس سٹار روڈلف مولیکر نے تجربہ کار ڈیوڈ فیرر کو اپ سیٹ کر دیا۔
ہمبرگ میں ٹینس کی دنیا کا بڑا اپ سیٹ ہوگیا، کلے کورٹ پر کھیلے جا رہے جرمن اوپن میں سترہ سالہ روڈولف مولیکر نے سابق گرینڈ سلیم فائنلسٹ ڈیوڈ فیرر کو ہرا دیا۔
سپین کے تجربہ کار ٹینس سٹار کی شکست کا رزلٹ سات پانچ، چھ سات اور چھ سات رہا دوسرے میچ میں سیکنڈ سیڈ ڈیگو چوارٹز مین نے ناروین حریف کے خلاف ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کر لیا
ٹاپ سیڈ ڈومنک تھیم نے بھی کامیاب شروعات کا عزم ظاہر کر دیا۔