برلن: (دنیا نیوز) ارجنٹائن کے لینارڈو مائیر جرمن اوپن ٹینس کے کوارٹرز فائنل میں پہنچ گئے، ڈوپ ٹیسٹ کیلئے بار بار طلبی کو سرینا ولیمز نے امتیازی سلوک قرار دے دیا۔
جرمن اوپن ٹینس کے پری کوارٹرز فائنل میں فرانس کے گیل مونفِس ناکام رہے، انھیں شکست دے کر ارجنٹائن کے لینارڈو مائیر سٹریٹ سیٹس میں جیت کر کوارٹرز فائنل میں پہنچ گئے۔
دوسری طرف ڈوپ ٹیسٹ قوانین پر سرینا ولیمز نے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے ڈوپ کیلئے بار بار طلبی کو امتیازی سلوک قرار دے دیا ہے۔