راجرز کپ :وینس ولیمز نے دوسرے رائونڈ میں جگہ بنا لی

Last Updated On 07 August,2018 09:47 am

نیویارک (دنیا نیوز ) امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا، انہوں نے ایونٹ کے پہلے مرحلے میں اپنی ہم وطن کیرولائن کو ہرا کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی ہے۔

راجرز ٹینس کپ کے افتتاحی مرحلے میں امریکا کی وینس ولیمز اور ہم وطن کیرولائن میں مقابلہ ہوا، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان پہلے سیٹ میں کانٹے کا کھیل دیکھنے کو ملا۔

وینس ولیمز نے تجربے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سات پانچ سے کامیابی حاصل کی، دوسرے سیٹ میں وینس نے حریف کھلاڑی کو جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا۔
اس بار انہوں نے با آسانی چھ ایک سے فتح سمیٹ کر اگلے راؤنڈ میں جگہ پکی کر لی۔