نیویارک (دنیا نیوز ) بیلجیم کے ڈیوڈ گوفن نے سنسناٹی اوپن ٹینس میں فاتحانہ آغاز کر کے سٹیفناس کو ہرا دیا، آسٹریلیا کے نک کرگیاس نے تماشائی سے جو گرز ادھار لے کر میچ کھیلا۔
سنسناٹی اوپن ٹینس کے دوران امریکی ریاست اوہائیو میں عالمی سٹار ان ایکشن ہوئے۔ پہلے راؤنڈ میں ڈیوڈ گوفن نے شاندار کھیل پیش کیا۔ بیلجیم سٹار نے یونان کے سٹیفناس کو شکست دی۔
ایک اور میچ میں آسٹریلیا کے نک کریگاس جوگرز کے بغیر کورٹ پہنچ گئے، تماشائی نے انہیں جوتے ادھار دیئے، نک کرگیاس نے امریکی حریف ڈینس کڈلا کو ہرا کر دوسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔