نیویارک (دنیا نیوز ) امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمز یو ایس اوپن میں کامیابی سے صرف ایک مزید فتح کی دوری پر ہیں، سابق ورلڈ نمبر ون نے سیمی فائنل میں لٹویا کی اناستاسیا کو ہرا کر ٹائٹل مقابلے کیلئے کوالیفائی کر لیا۔
یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں سابق عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز اور لٹویا کی اناستاسیا مد مقابل ہوئیں۔
سرینا ولیمز نے پہلے سیٹ میں زبردست پرفارمنس دکھا کر چھ تین سے فتح سمیٹی، دوسرے سیٹ میں بھی امریکی کھلاڑی نے اپنی حریف کو جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا۔
اس بار انہوں نے با آسانی چھ صفر سے فتح سمیٹ کر یو ایس اوپن کے فائنل میں جگہ بنا لی جہاں ان کا مقابلہ جاپان کی نومی اوساکا سے ہوگا۔ یو ایس اوپن کا ٹائٹل جیت کر سرینا ولیمز سب سے زیادہ 24 گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے کا ریکارڈ برابر کر لیں گی۔