نیویارک (دنیا نیوز ) امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمز سے یو ایس اوپن کے فائنل میں ہار برداشت نہیں ہوئی، کھیل کے دوران امپائر کو چور اور جھوٹا کہہ دیا، غصے میں ریکٹ بھی توڑ ڈالا اور روتی بھی رہیں۔
سرینا ولیمز کو جاپان کی نومی اوساکا نے شکست سے دوچار کیا، یوایس ویمن اوپن کے فائنل میں سرینا ولیمز کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، امپائر پر تعصب کا الزام لگا دیا، سرینا ولیمز کا ٹاکرا جاپان کی ناؤمی اوسکا سے تھا، میچ کے دوران سرینا ولیمز نے ہار دیکھی تو سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کرنا بھول گئیں، غصے میں آکر ریکٹ زمین پر دے مارا۔
غصہ جب حد سے بڑھا سرینا ولیمز نے امپائر کو چور کہہ دیا، امپائر کے ساتھ غیر شائستہ رویے پر انہیں دو پوائنٹس سے محروم ہونا پڑا، جاپانی حریف ناؤمی اوسکا کے خلاف سرینا ولیمز کو چھ، دو اور چھ، چار سے شکست ہوئی۔ میچ کے دوران پر ٹینس سپر سٹار روتی بھی نظر آئیں۔
ان کا سب سے زیادہ گرینڈ سلیم جیتنے کا خواب چکنا چور ہوگیا، سرینا ولیمز نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ان کے خلاف ایک گیم کی پنلٹی لگانا جنسی تعصب تھا، انہوں نے کوئی فریب نہیں کیا۔