ابوظہبی: (دنیا نیوز) سربیا کے نواک جوکووچ نے ابوظہبی میں ہونے والی مبادلہ ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ جیت لی، فائنل میں جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن ناکام رہے۔
ابوظہبی کے دلکش ٹینس ارینا میں مبادلہ ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ کا فائنل ہوا۔ نواک جوکووچ اور کیون اینڈرسن اس میچ میں مدمقابل ہوئے۔ پہلا سیٹ جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن نے جیتا۔
عالمی نمبر ون سربین سٹار نے دوسرے سیٹ میں کم بیک کیا۔ نواک جوکووچ نے فیصلہ کن سیٹ جیت کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ کیون اینڈرسن نے سیمی فائنل میں رافیل نڈال کو شکست دی تھی۔