لندن: (ویب ڈیسک) بارسلونا کو 25 ٹائٹلز جتوانے والے فٹبالر کھلاڑی ژوی ہرنانڈس نے ریٹائر ہونے کا اعلان کر دیا۔
خبر رساں ادارے کے مطابق 39 سالہ کھلاڑی نے فٹبال کو 2014ء میں خیر باد کہہ دیا تھا اور ایک سال بعد انہوں نے بارسلونا سے بھی علیحدگی اختیار کر لی تھی جس کے بعد قطری کلب کیساتھ منسلک تھے اور کوچ بننے کی تیاریوں میں مصروف تھے۔
ژوی ہرنانڈس کا کہنا تھا کہ 2018-19 ء کا سیزن میرا کھلاڑی کے طور پر آخری سیزن ہوگا۔ امید کرتا ہوں کہ مستقبل میں مجھے کوچ بننے کا موقع ملے۔ میں مزید 4 ہفتوں تک اپنے 21 سالہ کیریئر کے آخری میچز کھیلوں گا۔
سٹار فٹبالر کھلاڑی نے بارسلونا کی جانب سے 767 میچز کھیلنے اور 25 ٹائٹل جیتنے میں مدد کرنے کا ریکارڈ موجود ہے جس میں 4 چیمپیئنز لیگ اور 8 سپینش لیگ بھی شامل ہیں۔ وہ 2009، 2010 اور 2011 میں بیلن ڈی اور کی ووٹنگ میں تیسرے نمبر پر آئے تھے۔