ٹوٹنہم: (دنیا نیوز) فٹبال چیمپئنز لیگ کے پہلے مرحلے میں آئیکس نے میزبان ٹوٹنہم کو ایک صفر سے ہرا کر خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ وین ڈی بیک کا واحد گول فیصلہ کن ثابت ہوا۔
ٹوٹنہم سٹیڈیم میں چیمپئنز لیگ کے سیمی فائنل کا فرسٹ لیگ مہمان آئیکس کھلاڑیوں نے کھیل کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا۔ پندرہویں منٹ میں وین ڈی بریک کے گول نے میزبان کھلاڑیوں کا مان توڑا اور غرور خاک کیا۔
اسی ایک صفر کی برتری پر پہلا اور یہاں تک کہ دوسرا ہاف ختم ہوا۔
اپنی ہی سرزمین پر اپنے ہی شائقین کے سامنے ٹوٹنہم کھلاڑیوں کی شکست نے جوشیلے بھڑکیلے کا سارا مزہ خراب کر دیا۔