لندن: (دنیا نیوز) فٹبال پریمئر لیگ میں ایورٹن نے ستاروں سے بھری مانچسٹر یونائیٹڈ کو چاروں شانے چت کر دیا جبکہ محمد صلاح کی ٹیم لیور پول نے کارڈیف کو دو صفر سے ہرا کر پھر ٹاپ پوزیشن سنبھال لی۔
گوڈیسن پارک میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور ایورٹن کا تگڑا مقابلہ یکطرفہ ثابت ہوا، تیرہویں ہی منٹ ایکروبیٹک گول نے جوش و جذبہ دکھا دیا۔ اٹھائیسویں منٹ پر پینتیس گز کے فاصلے سے ناقابل یقین گول درست نشانے، گولی کِک اور مہارت کی مثال، دوسرے ہاف میں بھی دو گول کر کے ہیروز سے بھری ٹیم مانچسٹر یونائیٹڈ کو چار صفر کی شکست ہو گئی، ایورٹن نے بڑی کامیابی حاصل کر کے پوائنٹ ٹیبل پر ساتویں نمبر پر پہنچ گئی۔
ادھر محمد صلاح کی ٹیم لیورپول نے کارڈیف کو دو صفر سے آؤٹ کلاس کیا، سپر سٹار محمد صلاح تو کوئی گول نہ کر سکے لیکن دو صفر کی جیت نے ریڈبرگیڈ کو دوبارہ پہلی پوزیشن دلا دی۔