اولمپکس ہاکی کوالیفائنگ راؤنڈ: پاکستان، ہالینڈ کا میچ ڈرا

Last Updated On 26 October,2019 09:49 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) اولمپکس ہاکی کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستان اور ہالینڈ کے درمیان میچ اعصاب شکن مرحلے کے بعد ڈرا ہوگیا۔

ہالینڈ کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم میں کھیلے جانے والے اولمپکس ہاکی کوالیفائنگ راؤنڈ کے میچ میں گرین شرٹس اور نیدر لینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں، یہ میچ 4-4 گول سے برابر رہا، پاکستان کی جانب سے مبشرعلی، غضنفر علی، محمد رضوان نے گول کئے۔

گرین شرٹس کی طرف سے مبشر علی نے دو کیے، یہ گول 5 ویں منٹ اور 58 ویں منٹ میں کیے گئے، غضنفر علی نے گول 25 ویں منٹ میں کیا، محمد رضوان علی نے 38 ویں منٹ میں گول کو جال کی جانب پھینکا۔

ہالینڈ کی طرف سے دو گول وین ڈر ویرڈن نے کیے، کھلاڑی نے گول 20ویں اور 60 ویں منٹ میں داغے، کیلرمین نے 21 ویں منٹ میں ایک داغا، 52 ویں میں روبرٹ نے گیند کو جال کی طرف پھینکا۔

حیران کن طور پر پہلے کوارٹر تک اختتام تک پاکستان کو 0۔1 کی برتری حاصل تھی، وقفے تک مقابلہ 2۔2 گول سے برابر تھا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ اولمپک کوالیفائرز کی فاتح ٹیم اولمپک گیمز ٹوکیو 2020ء کیلئے کوالیفائی کرے گی۔