پشاور: نو سال بعد نیشنل گیمز کیلئے سکیورٹی انتظامات مکمل

Last Updated On 06 November,2019 05:22 pm

پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا میں نو سال بعد ہونے والی نیشنل گیمز کے لیے سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی، پانچ ہزار کے قریب پولیس اہلکار ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے۔

دنیا نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا میں امن و امان بحال ہونے کے بعد نیشنل گیمز کی تیاریاں بھرپور انداز سے جاری ہیں، نو سال بعد ہونے والی گیمز کےلیے پولیس نے سیکورٹی پلان تیار کرلیا۔

سی سی پی او محمد کریم نے گیمز کی سیکورٹی کے حوالے سے قیوم سٹیڈیم کا دورہ کیا، میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ پشاور میں 40 انٹری پوائنٹس بنائے گئے ہیں،4 ہزار700 پولیس اہلکار ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے

سی سی پی او کا کہنا تھا کہ 5 سٹیڈیم ہیں جن کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی ،کھیلوں کےلیے قیوم سٹیڈیم میں خصوصی طور پر سپریم کمانڈ پوسٹ بھی قائم کی جائے گی

نیشنل گیمز کے لیے ٹیمیں 8 نومبر کو پشاور پہنچیں گی جبکہ نو نومبر کو گیمز کا باقاعدہ افتتاح ہوگا