پشاو: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے 33 ویں نیشنل گیمز کے کھلاڑیوں کو اسٹیڈیم کے اندر تمام طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے ایمرجنسی میڈیکل موبائل ہسپتال قائم کر دیا۔
ایمرجنسی میڈیکل موبائل ہسپتال میں چار بیڈ پر مشتمل آئی سی یو، او پی ڈی، آپریش تھیٹر اور ٹیسٹ کرنے کی سہولت موجود ہے، ریسکیو کے اہلکار کا کہنا ہے صرف تشویشناک مریض کو بڑے ہسپتال منتقل کیا جائے گا۔
موبائل ہسپتال پہلی مرتبہ نیشنل گیمز کے لئے تیار کیا گیا ہے ڈی جی سپورٹس کا کہنا ہے کہ زخمی کھلاڑیوں کا جلد علاج ممکن ہو گا۔ وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی، اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عاقل شاہ اور دیگر حکام نے موبائیل ہپستال بس میں سہولیات کا جائزہ لیا، محکمہ ریلیف کی کاوشوں کو سراہا، میڈیکل رسپانس یونٹ بس آج سے 16 نومبر تک موجود رہے گا۔