لتھوینین باکسر ناک آؤٹ، ٹیرنس کرافورڈ نے ویلٹرویٹ ٹائٹل پر قبضہ جما لیا

Last Updated On 15 December,2019 07:24 pm

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) ٹیرنس کرافورڈ فائٹ کے دوران اپنے حریف باکسر پر حاوی رہے۔ انہوں نے یہ مقابلہ جیت کر 36 فائٹوں میں فتح اپنے نام کی ہے۔

32 سالہ امریکی باکسر ٹیرنس کرافورڈ نے اپنے حریف لتھوینین باکسر کو تیسرے، ساتویں اور نویں راؤنڈ میں زمین پر گرایا جبکہ آخر میں رائٹ ہک مار کر جیت اپنے نام کی۔ تاہم انہوں نے مدمقابل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت سخت فائٹر ہیں۔

خیال رہے کہ ٹیرنس کرافورڈ نے اپریل میں پاکستانی نژاد برطانوی باکسر محمد عامر کو ایک متازع فائٹ میں شکست دیدی تھی۔ کرافورڈ اب تک اپنی چھتیس لڑائیوں میں اپنے مدمقابل کو 27 مرتبہ ناک آؤٹ کر چکے ہیں۔
 

Advertisement