انتالیسویں چیف آف دی ائیر اسٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ کا 23 جنوری سے کراچی میں آغاز

Last Updated On 16 January,2020 03:53 pm

کراچی: (دنیا نیوز) انتالیسویں چیف آف دی ائیر اسٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ 23 جنوری سے کراچی میں شروع ہوگی جس میں‌ ملک بھر سے 400 گالفرز شرکت کرینگے۔

ونگ کمانڈر عاطف حسین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چار روزہ چیف آف دی ائیر اسٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ 23 جنوری سے شروع ہو گی، پاکستان کے ٹاپ گالفر شبیر اقبال اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے، چیمپئن شپ 26 جنوری تک جاری رہے گی جس میں 72 ہولز کے مقابلے ہونگے۔

ملک بھر سے 400 گالفرز شرکت کرینگے، چیمپئن شپ میں 82 لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے، ہول ان ون کا اعزاز پانے والے گالفر کو کار انعام میں دی جائیگی، اختتامی تقریب میں چیف آف ائیر اسٹاف مہمان خصوصی ہونگے۔
 

Advertisement