لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے حفاظتی تدابیر کو یقینی بنا کر تمام دفاتر 11 مئی سے کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔
پی ایچ ایف ہیڈ کوارٹرز میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے سپرے اور تمام کمروں کی صفائی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ تمام سٹاف کے لیے بھی کورونا وائرس سے بچاو کے لیے خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔
سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف کے مطابق ماسک، ہینڈ سینٹائیزرز اور باڈی ٹمپریچر چیکنگ تھرمامیٹر کا انتظام کر لیا گیا ہے۔ تمام حفاظتی تدابیر اور سماجی فاصلہ رکھنے پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔