ٹوکیو: (دنیا نیوز) جاپان کی ناؤمی اوساکا سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ٹینس سٹار بن گئیں، 5 سال تک ٹاپ پوزیشن پر راج کرنے والی سابق نمبر ون سرینا ولیمز 1.4 ملین ڈالر کے فرق سے دوسرے نمبر پر آنا پڑا۔
تفصیلات کے مطابق تجزیاتی اور شماریاتی میگزین فوربیز نے ویمن ٹینس پلیئرز کی کمائیوں کی رپورٹ پیش کر دی، جاپان کی ناؤمی اوساکا دنیا کی سب سے زیادہ آمدن والی ٹینس اسٹار بن گئیں۔
دو بار کی گرینڈ سلیم چیمپئن نے گذشتہ سال میں ستینتیس اعشاریہ چار ملین ڈالر کمائے، 22 سالہ جاپانی کھلاڑی نے 1.4 ملین ڈالر کے فرق سے امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمز چار سال بعد ٹاپ پوزیشن سے محروم ہو گئیں۔
آمدن میں مات کھانے والے سرینا ولیمس کو یو ایس اوپن 2018ء کے فائنل میں بھی ناؤمی اوساکا سے شکست ہوئی تھی، ٹینس کورٹس کو گڈ بائے کہنے والی روسی کھلاڑی ماریہ شراپوا 29.7 ملین ڈالر کے ساتھ پانچ سال پہلے امیرترین ایتھلیٹ قرار پائی تھیں۔