کراچی: (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کی سرفہرست خاتون ٹینس پلیئر سارہ محبوب کا کہنا ہے کہ کھلاڑی کی فٹنس گھر میں ٹریننگ کرکے بھی برقرار رہ سکتی ہے
سارہ محبوب کا کہنا تھا کہ اس کیلئے مناسب سازوسامان کے بجائے کچھ کرنے کا عزم درکار ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں ان کے معمولات بھی متاثر ہوئے، تاہم انہوں نے درپیش مشکلات کو مات دیتے ہوئے اپنا روٹین ترتیب دے دیا ہے۔
خاتون ٹینس سٹار نے کہا کہ اب ان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ گھر پر ہی ٹریننگ کریں یا باہر جا کر کچھ دیر رننگ کرلیں۔ ٹینس کورٹ کی کمی محسوس کرنے والی 29 سالہ ٹینس پلیئر کا کہنا تھا کہ ٹینس کی بدولت ملنے والی توانائی کی انہیں کمی محسوس ہو رہی ہے لیکن وہ دیوار کے سامنے ’’والی‘‘ کرکے یا ریکٹ سے گیند کو اچھال کر اس کمی کو پورا کر لیتی ہیں۔