روم: (ویب ڈیسک) اٹلی میں کورونا وائرس کے خوف کو مٹانے کے لیے جونیئر ٹینس پلیئرز نے سماجی فاصلے رکھتے ہوئے گھر کی چھت پر ٹینس کھیلنے لگیں، ویڈیو ٹینس کی تاریخ میں سب سے زیادہ وائرل ہونے والی ویڈیو بن گئی۔
تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث کھیلوں کے میدان ویران ہو کر رہ گئے ہیں، جبکہ اس دوران اس بیماری نے اٹلی میں خوفناک اثرات چھوڑے ہیں، جہاں پر بیس ہزار سے زائد افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں تاہم کچھ حوصلہ افزاء خبریں بھی وہاں سے موصول ہو رہی ہیں، چند روز قبل خبریں سامنے آئیں تھیں کہ اٹلی میں 100 سے زائد معمر خاتون نے کورونا وائرس کو شکست دیدی ہے جبکہ 6 ماہ کی بچی بھی کورونا وائرس سے صحت یاب ہو گئی ہے۔
تاہم فراغت کے لمحات میں خود کو قرنطینہ کیے ہوئے اٹلی کے ٹینس پلیئرز نے کورونا کو شکست دینے کی تیاری کر لی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اٹلی کے ٹینس پلیئر گھر کی چھتوں پر ریکٹ اور بال کے ایکشن نے دل موہ لیے ہیں۔ یہ ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
Just incredible to see
— ATP Tour (@atptour) April 18, 2020
Liguria, Italy | #tennisathome pic.twitter.com/dh8bqlvFhj
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اٹلی کے جس شہر میں یہ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے اس شہر کا نام لیگوریا ہے، جہاں پر ٹینس کی دو جونیئر پلیئر سماجی فاصلے رکھتے ہوئے گھر کی چھت پر ٹینس کھیل رہی ہیں۔
It’s really nice to see https://t.co/FWmhzNYRiO
— Stefanos Tsitsipas (@StefTsitsipas) April 18, 2020
خبر رساں ادارے کے مطابق یہ ویڈیو اتنی وائرل ہوئی ہے جس کی کوئی مثال نہیں، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر یہ ویڈیو 70 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھی جا چکی ہے، یہ تعداد ظاہر کرتی ہے کہ ٹینس کی تاریخ میں سب سے زیادہ دیکھنے جانے والی یہ ویڈیو ہے۔
Most incredible thing you’ll see today.
— Rex Chapman (@RexChapman) April 18, 2020
These two women are playing tennis from rooftop to rooftop in the Italian city of Liguria to pass time during the pandemic.
Sports.️ pic.twitter.com/Nse4Pu6xCa
دوسری طرف سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ فیس بک یہ تعداد 13 لاکھ کے قریب ہے اور انسٹا گرام پر یہ تعداد چار لاکھ 50 ہزار سے زائد ہے۔
Amazing... ! https://t.co/6GEMb5ErET
— Piers Morgan (@piersmorgan) April 19, 2020