ویانا: (دنیا نیوز) آسٹریا سے سپورٹس کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ حکومت نے یکم مئی سے لاک ڈاؤن میں نرمی کے ساتھ ہی ٹینس کورٹ کھولنے کا اعلان کرتے کہا ہے کہ جان لیوا وبا کی حفاظتی تدابیر کا خیال رکھتے ہوئے سنگلز مقابلوں کا آغاز کیا جائے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق آسٹریا حکومت نے یکم مئی سے لاک ڈاؤن میں نرمی کے ساتھ ہی ٹینس مقابلوں کی اجازت دے دی ہے۔ حکام کی طرف سے ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔
ان ہدایات میں کہا گیا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کو مدنظر رکھا جائے گا۔ اس کے مطابق کھلاڑی سنگلز میچ کھیل سکیں گے جبکہ کھیل کے دوران ہاتھ ملانے، حتیٰ کہ بال کو بھی چھونے سے اجتناب کریں گے۔