حیدر آباد (ویب ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب اور ان کی بھارتی اہلیہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ازخود تنہائی اختیار کئے فِٹ رہنے کی آسان سی ورزش بتاتے ہوئے بہن انعم مرزا اور بہنوئی اسدالدین کو بھی چیلنج کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر انہوں نے اپنی ورزش کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کی اور بتایا کہ لاک ڈائون کے دو ہفتے گزر جانے کے بعد وہ اپنے ورک آئوٹ سیشن کو یاد کررہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کا بیٹا ماں کے نقش قدم پر چل پڑا، تصویر وائرل
انہوں نے کہا کہ ایسی صورتحال میں گھریلو سامان یعنی صوفہ یا کرسی کا استعمال کرتے ہوئے بھی آپ اپنے فٹنس کے اہداف حاصل کرسکتے ہیں۔انہوں نے موجودہ دنوں میں اپنے مداحوں کو فٹنس کا بھرپور خیال رکھنے کا مشورہ بھی دیا۔
ثانیہ مرزا نے ٹانگوں کے لیے ایک مفید ورزش گھر میں رکھے صوفے کی مدد سے بڑی آسانی سے کی اور اپنی بہن اور بہنوئی کو بھی ایسی ورزش کر کے ویڈیو شئیر کرنے کا چیلنج کردیا۔