لاہور: (دنیا نیوز) قومی ٹینس سٹار اعصام الحق کورونا کے خلاف جنگ میں متحرک ہو گئے، ہزار گھروں تک راشن پہنچانے کا کام شروع کر دیا، احتیاطی تدابیر کے ساتھ ضرورت مندوں کا احساس کرنے کا مشورہ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق وبائی آفت سے بچاؤ کے لیے قومی ٹینس کھلاڑی اعصام الحق نے معروف سماجی تنظیم کے تعاون سے ایک ہزار مستحق فیملیز تک راشن پہنچانے کے لیے خود میدان میں آ گئے۔
Alhamdulliah delivered few ration bags myself today in collaboration with @Rizq_Sharefood @shizahassanofficial working to make a #hungerfreepakistan in sha Allah. #CoronaInPakistan pic.twitter.com/cE48cN8Pqe
— Aisam ul Haq Qureshi (@aisamhqureshi) March 29, 2020
اعصام الحق نے اپنے پرستاروں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی تدابیر پر عمل کرنے کے ساتھ ساتھ ضرورتمندوں کی مدد کی اپیل بھی کر دی۔
Thankyou @shizahassanofficial and all the donors for their contribution helping raise Rs 3.5 million which will help @Rizq_Sharefood to distribute 1000 ration bags among needy ,poor families and daily wagers #CoronaInPakistan #hungerfreepakistan pic.twitter.com/DOhKViVP06
— Aisam ul Haq Qureshi (@aisamhqureshi) March 29, 2020
یاد رہے کہ ٹینس سٹار اعصام الحق سے قبل کرکٹ سٹار شاہد آفریدی، سہیل تنویر، احمد شہزاد ، ان کی اہلیہ اور امپائر علیم ڈار سمیت کھلاڑی فلاحی کاموں کے لیے میدان میں اتر چکے ہیں۔