روم: (دنیا نیوز) اٹالین اوپن کوارٹرز فائنلز میں نمبر چار یوکرائن کی علینا سیوٹولینا غیر معروف کھلاڑی سے ہار کر باہر ہو گئیں۔ کلے کورٹ کے کنگ رافیل نڈال کو ارجنٹائنی حریف کے ہاتھوں شکست کی کڑوی گولی نگلنا پڑی۔
ویمن سنگلز میں جمہوریہ چیک کی مارکیٹا وُنڈرو سووا اور نمبر چار یوکرائن کی علینا سیوٹولینا مدمقابل ہوئیں۔ غیر معروف کھلاڑی نے میچ کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا۔
مارکیٹا وُنڈرو سووا نے چھ تین سے پہلا سیٹ جیت کر مورال ہائی کیا جبکہ دوسرا سیٹ چھ صفر سے جیت کر فیورٹ کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
ایونٹ کا دوسرا اپ سیٹ مینز سنگلز میں ہوا۔ کلے کورٹ پر بڑی فتوحات سمیٹنے والے نمبر ٹو رافیل نڈال کا ارجنٹائن کے ڈیگو چوارٹزمین سے جوڑ پڑا۔
رافیل نڈال کو ٹف ٹائم ہی نہیں ملا بلکہ وہ چھ دو اور پھر سات پانچ کی شکست کی ہار سے دوچار ہوئے۔ کوویڈ ایس او پیز کے باعث تماشائی نہیں لیکن میچز کے دلچسپ نتائج نے ایونٹ کو توجہ کا مرکز بنا دیا۔