کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں کھیلی گئی بتیسیویں گلیڈی ایٹر سکریبل چیمپئن شپ اختتام کو پہنچی، چودہ سالہ سید عماد علی نے قومی سکریبل ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
تفصیل کے مطابق کراچی میں پاکستان اسکریبل ایسوسی ایشن کے تحت ہونے والی تین روزہ بتیسیویں گلیڈی ایٹر سکریبل چیمپئن شپ اختتام کو پہنچ گئی ہے۔
چیمئن شپ میں ملک بھر سے 80 سال سے نو سال تک ومر کے 44 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ 14 سالہ عماد علی نے 8 مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرنے والے وسیم کھتری کو سنسی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر قومی چیمپئن کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
پاکستان سکریبل ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر یوتھ پروگرام طارق پرویز نے کہا کہ رواں برس پاکستان سکریبل لیگ شروع کرنے کا ارادہ تھا، جس میں دنیا بھر سے کھلاڑی شریک ہونے تھے لیکن کورونا کے سبب اب لیگ تاخیر کا شکار ہوئی۔
پاکستان کے نوجوان کھلاڑیوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اسکریبل کی قومی سطح پرسرپرستی کی ضرورت ہے تاکہ ورلڈ شپ کا ٹائٹل جیت کر ہم پاکستان کا نام روشن کر سکیں۔