ساہیوال: (دنیا نیوز) آل پاکستان کبڈی ٹورنامنٹ کا فائنل ساہیوال کی 56 جی ڈی کی ٹیم نے 29 کے مقابلے میں 30 پوائنٹس سے جیت لیا۔ جیتنے والی ٹیم کو 1 لاکھ روپے انعام دیا گیا۔
تفصیل کے مطابق ساہیوال کے نواحی گاؤں 92 سکس آر میں آل پاکستان فلڈ لائیٹ کبڈی ٹورنامنٹ منعقد کیا گیا جس میں 30 ٹیموں نے حصہ لیا۔ ٹورنامنٹ کے آرگنائزر چودھری عباس مصطفٰ اور شاہد حمید پچھلے پانچ سال سے مسلسل کبڈی فلڈ لائیٹ ٹورنامنٹ منعقد کروا رہے ہیں۔
سات دن تک جاری رہنے والے کبڈی ٹورنامنٹ کا فائنل گزشتہ رات کھیلا گیا جس میں سنسی خیز مقابلے کے بعد 56 جی ڈی کی ٹیم نے 29 کے مقابلے میں 30 پوائنٹس سے 81 فائیو آر کی ٹیم کو شکست دے کر ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا فلڈ لائیٹ ٹورنامنٹ کے فائنل کو دیکھنے کے لیئے شہریوں کی بڑی تعداد بھی گراونڈ میں موجود تھی۔
تقریب کے مہمان خصوصی سیاسی راہنما چوہدری آصف علی تھے چوہدری آصف علی کا کہنا تھا کہ ایسے ایونٹ ہونے چاہیئے تاکہ نوجوان نسل برائیوں سے بچ سکے مہمان خصوصی نے میچ کی ونر ٹیم کو 1 لاکھ انعام اور ٹرافی دی جبکہ رنر اپ ٹیم کو 50 ہزار روپے کیس اور ٹرافی بھی دی گئی۔