ویلنگٹن: (دنیا نیوز) نیوزی لینڈ میں ہونے والے 2020ء ورلڈ جونیئر بیڈمنٹن چیمپین شپ کو کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا ہے۔
مئی میں طے شدہ پروگرام کو جنوری 2021ء میں منتقل کرنے سے پہلے رواں ماہ اکتوبر کا شیڈول دیا گیا تھا۔ بیڈ منٹن ورلڈ فیڈریشن (بی ڈبلیو ایف) کے سیکرٹری جنرل تھامس لنڈ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے سفری داخلے کی پابندیوں اور دیگر پیچیدگیوں نے ورلڈ جونیئر بیڈمنٹن چیمپین شپ رواں ماہ ناممکن بنا دیا ہے۔
کورونا وائرس کی وجہ سے جاری پابندیوں اور غیر یقینی صورتحال کے وجہ سے بی ڈبلیو ایف بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کے منتظمین نے اس ایونٹ کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
بی ڈبلیو ایف نے کہا کہ آئندہ سال کے میزبان پہلے سے موجود ہیں مزید التوا کا انتخاب کوئی آپشن نہیں تھا۔
نیوزی لینڈ کے بیڈ منٹن چیف ایگزیکٹو جو ہچکاک نے کہا کہ چیمپین شپ کی منسوخی مایوس کن ہے، لیکن اس پر اتفاق کیا گیا کہ موجودہ حالات میں یہ ہی درست فیصلہ ہے۔