پاکستان ہاکی فیڈریشن کا 2021میں چیف آف آرمی سٹاف ٹورنامنٹ کرانے کا اعلان

Published On 23 October,2020 06:02 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان میں ہاکی کو گراس روٹ سطح پر فروغ دینا کا پلان، پی ایچ ایف نے ایکسی لینس سکول کا اعلان کردیا، جس میں آسٹریلیا کے ٹرینر ڈینیل پیری ٹریننگ دیں گے۔

کراچی کے عبدالستار ایدھی ہاکی سٹیڈیم میں پی ایچ ایف صدر خالدسجاد کھوکھر کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فٹنس پر کام کر رہے ہیں وزیر اعظم سے ملاقات میں مشکلات سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے ہر صوبے میں کیڈٹ کی طرز پر اکیڈمی بنانے کی درخواست کی ہے، کراچی سٹیڈیم اب فیڈریشن کی ملکیت ہے اسے نئے سرے سے بنائیں گے، 2021میں چیف آف آرمی سٹاف ٹورنامنٹ کرائینگے۔
 

Advertisement