مظفرگڑھ: (دنیا نیوز) پانچویں تھل جیپ ریلی صاحبزداہ سلطان نے جیت لی، سٹاک کٹگیری میں تیمور خواجہ اور وومن کٹیگری میں سلمیٰ خان فاتح قرار پائیں۔
مظفر گڑھ اور لیہ کے صحرا میں ہونے والی پانچویں تھل جیپ ریلی میں پری پیئرڈ کٹیگری کے مقابلوں میں 24 ریسرز نے حصہ لیا تاہم صاحبزداہ سلطان نے مقررہ 105 کلومیٹر کا فاصلہ ایک گھنٹہ اور پانچ سیکنڈ میں طے کر کے مقابلہ جیت لیا تاہم سٹاک کٹیگری میں تیمور خواجہ اور ویمن کٹیگری میں سلمیٰ خان نے میدان مار لیا۔
جیپ ریلی میں شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ریسرز کی حوصلہ افزائی ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈال کر کیا۔ تھل جیپ ریلی میں پہلی بار بائیکرز نے بھی ریس میں حصہ لیا جبکہ ٹی ڈی سی پی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ آئندہ سال انٹر نیشنل ریسرز کو بھی تھل جیپ ریلی میں مدعو کیا جائے گا۔