ماسکو: (دنیا نیوز) روسی ٹینس سٹار ماریہ شراپووا نے منگنی کر لی ہے۔ انہوں اپنے دوست برطانوی تاجر الیگزینڈر کو جیون ساتھی منتخب کیا۔
تفصیل کے مطابق پانچ بار کی گرینڈ سلیم چیمپئن روسی ٹینس سٹار ماریہ شراپوا نے شریک ِ حیات چن لیا ہے۔ شراپوا نے اپنے برطانوی دوست سے منگنی کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا۔
انہوں نے اپنے منگیتر الیگزینڈر کے ساتھ اپنی تصاویر بھی شیئر کیں۔ 40 سالہ الیگزینڈر گلکس برطانوی تاجر ہیں، وہ شہزاد ولیم اور ہیری کے قریبی دوست ہیں۔
عالمی میڈیا میں 2018ء سے دونوں کی دوستی کے چرچے تھے۔ ماریہ شراپوا ماضی میں دنیا کی نمبر ون ٹینس پلیئر رہ چکی ہیں۔ انہوں نے اس سال فروری میں ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔