اسلام آباد: (اے پی پی) پاکستان کے ٹینس سٹار اعصام الحق نے فروری 2021ء میں آسٹریلین اوپن میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔
جمعہ کو ٹینس چیمپئن شپ کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں نے فٹنس مسائل سے چھٹکارا پا لیا ہے، اب تیزی سے روبصحت ہو رہا ہوں، چہل قدمی شروع کر دی ہے، جلد ٹریننگ کا بھی آغاز کردوں گا۔
انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ دسمبر کے آخری ہفتے میں شیڈول سرینا اوپن ٹینس میں حصہ لوں۔ فروری میں شیڈول آسٹریلین اوپن سے سال 2021ء کا سفر شروع کروں گا۔
ٹینس سٹار اعصام الحق کا کہنا تھا کہ مارچ 2021ء میں پاکستان کی طرف سے جاپان کے خلاف ڈیوس کپ میں ملک کو کامیابی دلانا میرا ہدف ہے۔