میلبورن: (دنیا نیوز) موذی وائرس میں آرام کے بعد اب کام شروع ہونے کو ہے، عالمی نمبر ایک ایشلی بارٹی اور ریکارڈ 23 بار کی گرینڈ سلیم چیمپئن سرینا ولیمز آسٹریلین اوپن سے پہلے میلبورن میں ہی دو ٹورنامنٹ کھیلیں گی۔
کورونا کے باعث کھیل سے دور ویمن ٹینس اسٹارز اِن ایکشن، سیزن کے پہلے گرینڈ سلیم "آسٹریلین اوپن" سے قبل اچھی تیاری کا پلان فائنل کر لیا۔ ڈبلیو ٹی اے کے دو ٹورنامنٹ شیڈول ہیں، ریکارڈ 23 گرینڈ سلیم چیمپئن سرینا ولیمز سمیت نمبر ون ایشلی بارٹی اور سیمونا ہیلپ کے علاوہ خواتین کھلاڑی پندرہ جنوری سے میلبورن میں ڈیرے جمائیں گی۔
دو ہفتے قرنطینہ میں گزارنے کے بعد اکتیس جنوری سے چھ فروری تک اِن ایکشن ہوں گی، تمام احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے ویمن ٹینس اسٹارز آٹھ فروری سے شروع ہونے والے آسٹریلین اوپن میں شرکت کریں گی۔