وادی ہنزہ میں ونٹر فیسٹیول کا آغاز، برفیلے ٹریک پر آئس ہاکی اور رسہ کشی کا مظاہرہ

Published On 11 January,2021 11:40 am

ہنزہ: (دنیا نیوز) وادی ہنزہ میں ونٹر فیسٹیول کا آغاز ہو گیا، شہنائی، ڈھول کی تھاپ اور آتشبازی کے مظاہرے نے خوشیوں کے رنگ بکھیر دیئے۔ پرجوش کھلاڑیوں نے برفیلے ٹریک پر آئس ہاکی اور رسہ کشی میں خوب گرمجوشی کا مظاہرہ کیا۔

برفیلے موسم میں سیاحتی مقام وادی ہنزہ کی رونقیں دوبالا ہو گئیں، قومی ترانے سے سرمائی کھیلوں کا آغاز ہوا۔ آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا، شہنائی کی گونج اور ڈھول کی تھاپ سے سب پرجوش ہو گئے۔ آئس ہاکی میں مرد و خواتین کی 12 ٹیمیں اِن ایکشن ہوئیں، توازن، مہارت اور پاسنگ سے دل جیت لیے۔ رسہ کشی میں زور کا جوڑ توجہ کا مرکز بنا، برف پر پھسلن اور کھچائی کے ایکشن کمال تھے۔

زبردست موسم اور زورآور مقابلوں سے کھلاڑی ہی نہیں دیکھنے والے بھی پرجوش نظر آئے۔
 

Advertisement