برطانوی ٹینس سٹار اینڈی مرے کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا جس کے بعد وہ قرنطینہ میں چلے گئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق عالمی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی اینڈی مرے کی کورونا میں مبتلا ہونے کے سبب آسٹریلین اوپن چمپئن شپ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے، اس وقت وہ لندن میں قرنطنیہ اختیار کئے ہوئے ہیں۔ دوسری جانب امریکہ کی میڈیسن کیز بھی کوویڈ 19 کا شکار ہونے کے باعث عالمی مقابلے میں شرکت نہیں کر سکیں گی۔ڈاکٹرز نے انہیں کورونا احتیاط پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔