مسٹر ڈاکار پیٹر ہانسل نے ریکارڈ 14 ویں ریلی جیت لی

Published On 16 January,2021 04:54 pm

ریاض: (دنیا نیوز) مسٹر ڈاکار پیٹر ہانسل نے ریکارڈ 14 ویں ریلی جیت لی، سعودی صحرائی ٹریک پر برتری کی دھاک بٹھانےمیں کامیاب ہو گئے، فرانسیسی بائیک رائیڈر پیر چرپن Pierre Cherpin کی ہلاکت نے خوشیوں کے رنگ پھیکے کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی صحرائی ٹریک پر ڈاکار ریلی کا اختتام ہو گیا، دنیا بھر کے ڈرائیور اور رائیڈرز 2 ہفتے تک اِن ایکشن رہے۔

کچے اور ناہموار راستوں، ریت کے ٹیلوں پر رفتار اور کنٹرول کی کمال مہارتیں توجہ کی مرکز بنی رہیں۔

"مسٹر ڈاکار" کے نام سے مشہور پیٹر ہانسل Perterhansel کی برتری برقرار رہی، ریکارڈ 14 واں ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

ارجنٹائن کے موٹر سائیکلسٹ کیون بیناوائڈس Kevin Benavides نمبر ون رہے۔ بڑی جیت کے بعد بڑے اسٹیج پر بڑا انعام پایا۔

خوشیوں کے یہ رنگ اس وقت پھیکے پڑے جب فرانس سے خبر آئی کہ دس جنوری کو ریلی کے فرنچ رائیڈر پیر چرپن Pierre Cherpin انتقال کر گئے۔ شدید زخمی حالت میں انہیں جدہ سے فرانس منتقل کیا گیا تھا لیکن جانبر نہ ہو سکے۔
 

Advertisement