سعودی ڈاکار ریلی، چوتھے مرحلے میں قطری ڈرائیور کی کامیابیوں کی ہیٹ ٹرک مکمل

Published On 07 January,2021 09:51 am

جدہ: (دنیا نیوز) سعودی ڈاکار ریلی کے چوتھے مرحلے میں قطری ڈرائیور نصر العطائیہ نے کامیابیوں کی ہیٹ ٹرک مکمل کر لی، پیٹر ہانسل کی مجموعی خطرے میں پڑ گئی، بائیک ریس نے ایونٹ کو سنسنی خیز بنا دیا۔

سعودی ڈاکار ریلی کے چوتھے مرحلے میں وادی الدواشر سے شمالی ریاض تک تین سو سینتیس کلومیٹر کا فاصلہ کچے راستوں، ریت کے ٹیلوں پر اتار چڑھاؤ کے کڑے امتحان پر مشتمل تھا، قطری ڈرائیور نصر العطائیہ نے مسلسل تیسری کامیابی چار منٹ اٹھاون سیکنڈ کے فرق کے ساتھ حاصل کی۔

تیرہ بار کے چیمپئن پیٹر ہانسل سے صرف گیارہ سیکنڈ کا فرق رہ گیا، نصر العطائیہ کی مجموعی برتری پر بھی قبضہ جمانے کی نظریں لگ گئیں، دھول اڑاتی گاڑیوں اور بائیکس نے ایونٹ کو توجہ کا مرکز بنا دیا، معمولی حادثے اور مکینکل خرابیوں نے ریس سنسنی خیز بنا دی۔