ریاض: (ویب ڈیسک) 15 برس تک کوما میں رہنے والا شہری ہوش میں آنے لگا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے شہزادہ الولید بن خالد بن طلال، جو گزشتہ 15 برس سے کوما میں تھے، ہوش میں آنے لگے ہیں۔ تازہ ترین ویڈیو کلپ میں شہزادے اپنے ہاتھ کو حرکت کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
یہ کلپ ان کی بہن شہزادی نوف بنت خالد بن طلال نے جاری کی تھی جس میں شہزادے کی صحت کی بحالی کی ویڈیوز کی ایک سیریز ہے، ویڈیوز میں وہ اپنے والد کے گھر میں علاج کرنے والے ڈاکٹر کی درخواست پر ایک سے زائد بار بھائی کو اپنا ہاتھ آگے بڑھانے کو کہتی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شہزادہ ولید 2005 میں لندن میں ملٹری کالج سے تعلیم حاصل کرنے کے دوران ایک ٹریفک حادثے کا شکار ہوگئے تھے جس کے بعد سے وہ کوما ہیں۔
شاهد
— أنباء السعودية (@anba_Alsaudia) January 1, 2021
.
في أحدث ظهور.. #الامير_الوليد_خالد_بن_طلال يحرك يده بعد 15 سنة من الغيبوبة
.
اللهّم أشفية وعافيه وأفرح والديه بشفاءة.. pic.twitter.com/5vkqL0HlNe
ڈاکٹرز نے طبی طور پر انہیں مردہ قرار دیا تھا لیکن ان کے والد شہزادہ خالد بن طلال اور والدہ شہزادی مونا نے انہیں مشینوں پر رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔
سعودی شہزادے کے طویل عرصے سے کوما میں رہنے کے باعث انہیں سویا ہوا شہزادہ کہا جاتا ہے، جنہیں ہوش میں لانے کے لیے امریکی اور ہسپانوی ڈاکٹرز برسوں سے کوششیں کر رہے تھے۔ تاہم اب ان کی حالت میں بدستور بہتری دیکھی جارہی ہے۔