پتوکی: (دنیا نیوز) پتوکی کے چانٹے دار کبڈی مقابلوں میں قومی کھلاڑیوں کی پرفارمنسز نے سب کے دل جیت لیے، روایتی کھیل میں ڈھول کی تھاپ اور گھوڑوں کے رقص نے ثقافتی رنگ دکھا دیئے۔
نواحی علاقہ حبیب آباد میں جشن بہاراں کے موقع پر چانٹے دار کبڈی کے روایتی کھیل کا میدان سجایا گیا، حریف ایک دوسرے پر چانٹوں کی خوب برسات کرتے رہے، ڈھول کی تھاپ اور گھوڑوں کے رقص نے ماحول کو خوب گرمائے رکھا۔
پاکستان کے نامور اور فاتح کھلاڑیوں شفیق چشتی، اختر پٹھان، اور رانا محمد شان نے بھی حصہ لیا، میچ آرگنائزر ندیم عباس اور مہمان خصوصی سماجی رہنما اکرم غازی نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔