برمودا سیلنگ مقابلوں میں بین اینسلےاور برطانوی ٹیم نے کامیابی سمیٹ لی

Published On 26 April,2021 01:16 pm

برمودا: (دنیا نیوز) برمودا سیلنگ مقابلوں میں بین اینسلے اور برطانوی ٹیم نے کم بیک کرتے ہوئے کامیابی سمیٹ لی۔

ہمیلٹن کے نزدیک ساحل سمندر پر سیلنگ کے عالمی مقابلے ہوئے جس میں دنیا بھر کی ٹیموں نے شرکت کی، تیز ہوا اور پانی کے بہاؤ میں راستہ بنانے، تیز رفتاری دکھانے، توازن برقرار رکھنے کی مہارتیں دکھاتے سیلرز نے سب کے دل جیت لیے۔

ٹیم بین اینسلے اور برطانیہ نے کم بیک کرتے ہوئے پہلے روز کی برتری سمیٹے آسٹریلوی سیلرز کو پیچھے چھوڑ دیا اور فتح حاصل کر لی۔
 

Advertisement