نئی دہلی: (ویب ڈیسک) انڈین کرکٹ بورڈ نے کرکٹ کو اولمپک گیمز کا حصہ بنانے کی حمایت کر دی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آئی سی سی نے ٹی ٹونٹی فارمیٹ کو 2028ء کے اولمپک گیمز میں شامل کرنے پر زور دیا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل 1900ء میں کرکٹ کو پیرس میں منعقد ہونے والے اولمپک گیمز میں شامل گیا تھا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بی سی سی آئی نے کرکٹ کو اولمپک گیمز میں شامل کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ایسا ہوا تو اس کی خود مختاری ختم ہو جائے گی اور اسے اولمپک کمیٹی کے سامنے جوابدہ ہونا پڑے گا۔
تاہم اب انڈین کرکٹ بورڈ نے اپنا مؤقف تبدیل کر لیا ہے۔ بی سی سی آئی کے حکام کا کہنا ہے کہ کرکٹ کی اولمپک گیمز میں شمولیت کیلئے تمام پہلوؤں پر غور کیا جا رہا ہے۔