پی سی بی نے کلب رجسٹریشن پورٹل دوبارہ کھول دیا

Published On 21 April,2021 10:13 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کلب رجسٹریشن پورٹل دوبارہ کھول دیا۔

رجسٹریشن کے پہلے مرحلے میں شرکت نہ کر پانے والے متعدد کرکٹ کلبز کی جانب سے درخواستیں موصول ہونے کے باعث پی سی بی نے رجسٹریشن پورٹل کو مزید سات دنوں کے لیے دوبارہ کھول دیا ہے، رجسٹریشن پورٹل اب بائیس اپریل بروز جمعرات کی صبح نو بجے سے اٹھائیس اپریل بروز بدھ کی شام پانچ بجے تک کھل رہے گا۔

10 مارچ سے 8 اپریل تک جاری رہنے والے رجسٹریشن کے پہلے مرحلے میں تقریباً 3807 کرکٹ کلبز نے رجسٹریشن کے لیے درخواستیں جمع کروائی تھیں، یہ تعداد ماضی کی نسبت 22 فیصد سے زائد ہے۔

رجسٹریشن کے پہلے مرحلے میں شرکت نہ کر پانے والے کرکٹ کلبز اب آن لائن رجسٹریشن کروا سکتے ہیں،رجسٹریشن کے لیے مقررہ پانچ ہزار روپے کی فیس جمع کروانی ہو گی۔
 

Advertisement