اہلیہ کی سرجری، وقار یونس دورہ زمبابوے ادھورا چھوڑ کر آسٹریلیا روانہ

Published On 19 April,2021 04:31 pm

لاہور: (دنیا نیوز) اہلیہ کی سرجری کے باعث پاکستانی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس دورہ زمبابوے ادھورا چھوڑ کر آسٹریلیا روانہ ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم اس وقت زمبابوے میں موجود ہے، اور دو ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی سیریز کھیلے گی، اس وقت قومی ٹیم کو باؤلنگ کوچ اہلیہ کی سرجری کے باعث آسٹریلیا روانہ ہو رہے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ زمبابوے سے آسٹریلیا روانہ ہوں گے، وقار کی اہلیہ کی سرجری رمضان کے بعد ہوگی، آسٹریلیا داخلے کے لیے لازمی 14 روزہ قرنطینہ کے باعث وقار یونس کو جلد آسٹریلیا روانہ ہونا پڑ رہا ہے جس کے باعث وقار یونس اب دورہ زمبابوے کے لیے قومی ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔
 

Advertisement