لاہور: (ویب ڈیسک) جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم کے سپنر تبریز شمسی نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان سے مزاحیہ انداز میں کہا ہے کہ بھائی کسی اور کو بھی سکور کرنے دیں۔
یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان گزشتہ چند ٹی ٹونٹی میچز میں رنز کے انبار لگا رہے ہیں، زمبابوے کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں انہوں نے فتح گر انداز کھیلتے ہوئے قومی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا اور 82 سکور بنائے تھے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پروٹیز کرکٹ ٹیم کے سپنر تبریز شمسی نے قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ مذاق ہی مذاق میں رنز بنائے جا رہے ہو۔
— Tabraiz Shamsi (@shamsi90) April 21, 2021
ٹویٹر پر انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ محمد رضوان بھائی کسی اور کو بھی سکور کرنے کا موقع دیں، دوسرے لوگوں کو بھی زندہ رہنا ہے۔