ٹیسٹ سیریز: زمبابوے پہنچنے والے قومی کرکٹرز نے کورونا کا امتحان پاس کر لیا

Published On 22 April,2021 05:09 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے زمبابوے پہنچنے والے قومی کرکٹرز نے کورونا کا امتحان پاس کر لیا۔

دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں شرکت کے لیے ہرارے پہنچنے والے قومی کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آ گئے، طویل دورانیے کے قومی کرکٹر 23 اپریل سے پریکٹس سیشن میں اِن ایکشن ہوں گے۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ٹیسٹ میچز کی سیریز 27 اپریل سے شروع ہو گی، دونوں ٹیموں کے درمیان 17 ٹیسٹ مقابلے ہوئے، دس میں قومی شاہینوں کو کامیابی ، تین میں شکست ہوئی جبکہ چار میچ بے نتیجہ رہے۔
 

Advertisement