لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں ایک ہزار وکٹیں لینے کا اعزاز رکھنے والی پہلی انٹرنیشنل ٹیم ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے زمبابوے کیخلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے آغاز سے قبل پاکستانی باؤلرز کو سراہتے ہوئے کچھ تصاویر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی زینت بنائی ہیں۔
پی سی بی کی جانب سے جاری ٹوئٹ میں ’کیا آپ جانتے‘ ہیں کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئےبتایا گیا کہ قومی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ایک ہزار وکٹیں لینے کا اعزاز رکھنے والی پہلی ٹیم ہے۔
ٹوئٹ میں شائقین کرکٹ سے یہ بھی سوال کیا گیا کہ آج ہمارے باؤلرز اس ایک ہزار کے ہندسے میں کتنا اضافہ کریں گے؟
یاد رہے کہ سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 98 میچوں میں 97 وکٹیں لے کر پاکستان کے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بائولر ہیں۔ سابق آف سپنر سعید اجمل اور عمر گل نے 85،85 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔
#DidYouKnow Pakistan is the first team to take wickets in T20Is
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) April 23, 2021
How many more our bowlers are going to add to the tally today? #ZIMvPAK #HarHaalMainCricket #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/2UuKznn5sw