جوہانسبرگ میں ماؤنٹین بائیک ریس، سپین کے اگوادو کامیاب، ریکارڈ قائم

Published On 26 May,2021 05:18 pm

جوہانسبرگ: (دنیا نیوز) جنوبی افریقا میں چھوٹی سائیکل پر بڑی جمپس اور پرفارمنسز نے بڑے بڑوں کے دل جیت لیے۔ سپینش رائیڈر اگوادو نے تیس میٹر کی چھلانگ سے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

انہوں نے اپنی اس فتح سے سات سال پہلے کا کینیڈین ایتھلیٹ کو اعزاز سے محروم کر دیا۔ تیز رفتاری، قلا بازی اور توازن برقرار رکھنے کی کمال مہارتیں دکھائیں۔

تفصیل کے مطابق جوہانسبرگ میں منعقد ہونے والی ماؤنٹین بائیک ریس میں سپین کے اگوادو کامیاب ہو گئے ہیں۔ انہوں نے 30 میٹرکی جمپ لگا کر ریکارڈ قائم کر دیا۔

پہاڑی سلسلے میں ہونے والے اس ماؤنٹین بائیک مقابلے میں خطروں کے بڑے کھلاڑی اِن ایکشن ہوئے۔ سب کے لئے تیز رفتاری، کچے ٹریک پر پکی رائیڈنگ، لمبی اور اونچی قلا بازی اور توازن برقرار رکھتے ہوئے زمین پر آنے، پھر آگے کا مشن تھا۔

تاہم سپین کے اگوادو نے کمال مہارتیں دکھاتے ہوئے ریکارڈ تیس میٹر تک کی جمپ لگائی اور دو ہزار چودہ میں اکیس میٹر تک کی چھلانگ کا ریکارڈ توڑ دیا۔