ڈھاکہ: (دنیا نیوز) بنگلا دیش نے سری لنکا کو تین میچوں کی سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں 33 رنز سے شکست دے دی ہے۔
بنگلا دیش نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر اسے بیٹںگ کی دعوت دی، جو اس کے لیے بہتر ثابت ہوا۔ بنگال ٹائیگرز کے گیند بازوں نے ابتدائی کسی کھلاڑی کو کھل کر کھیلنے کا موقع فراہم نہیں کیا۔
سری لنکا کی جانب سے سب سے کامیاب بلے باز وانیندو ہاسارنگا تھے جنہوں نے 74 رنز کی اننگز کھیلی۔ دیگر بلے بازوں میں دھنوشکا 21، کوشال پریرا 30، کشل مینڈس 24 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
بنگلا دیش کے سپنر مہدی حسن مرزا نے اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، انہوں نے اپنی نپی تلی گیند بازی سے 4 وکٹیں حاصل کیں۔
مہدی حسن مرزا نے دس اوورز میں 30 رنز دے کر چار کھلاڑی آؤٹ کیے اور سری لنکا کو 224 رنز پر ڈھیر کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
ہدف کے تعاقب میں مشفق الرحمن نے 84 اور محمود اللہ ریاض نے 54 رنز بنائے۔ مشفق الرحمن کو اس کھیل میں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ منگل کو ڈھاکہ میں ہی ہوگا۔