سابق کرکٹر اور فاسٹ بالر محمد آصف نے پاکستانی قوم سے معافی مانگ لی

Published On 23 May,2021 12:01 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کے سابق کرکٹر اور فاسٹ بالر محمد آصف نے پاکستانی قوم سے معافی مانگ لی۔

واشنگٹن میں دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے محمد آصف کا کہنا تھا کہ وہ اپنے کئے پر شرمندہ ھیں اور اپنی قوم سے معافی مانگتے ہیں، وہ پرامید ھیں کہ قوم انہیں معاف کردے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ پاکستانی کرکٹ گراؤنڈ ز کو آج بھی مس کرتے ھیں اور نئے پاکستانی کھلاڑیوں کو تربیت دے کر ملک کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔