پشاور میں مرغی نے ٹرپل سنچری مکمل کر لی، فی کلو قیمت 316 روپے ہو گئی

Published On 23 May,2021 08:57 am

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور میں مرغی نے ٹرپل سنچری مکمل کرلی، فی کلو قیمت 316 روپے ہوگئی، شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت اور انتظامیہ مرغی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کےلیے ٹھوس حکمت عملی اختیار کرے۔

پشاور میں ڈیڑھ ماہ کے دوران 160 سے 180 روپے کا اضافہ ہوا، مارکیٹ میں فی مرغی 600 سے 800 روپے میں فروخت ہورہی ہے، چند دنوں میں مرغی کی قیمت 70 روپے کا اضافہ ہوا ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافتے سے قوت خرید جواب دے گئی ہے ۔

بیوپاریوں کے مطابق مرغی کی پیداوار میں کمی کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، یومیہ 10 لاکھ چوزہ ہمسائیہ ملک افغانستان سپلائی کیا جاتا ہے جس سے یہاں پر پولٹری کی کمی کا سامنا ہے۔

کاروباری افراد کے مطابق مختلف بیماریوں کی وجہ سے بھی مرغی کی پیداوار میں کمی واقع ہوئی ہے۔